ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈربریگیئڈير جنرل حسین سلامی نے آج ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر صہیونی ریاست نے ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی غلطی کا ارتکاب کیا اسلامی جمہوریہ ایران کےلئے اس منحوس حکومت کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کا تاریخی موقع فراہم ہو جائے گا –انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا لیکن اگر اس پر حملہ کیا گیا تو حملے کا ٹھوس جواب دیا جائے گا-
.....
/169