ابنا: بدین شہر میں گستاخانہ فلم کے خلاف دینی جماعتوں کی اپیل پراحتجاجاشہریوں نے آج اپنا کاروبارمکمل بندرکھاہے۔ طلباء نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔اس موقع پر غلام لغاری شہر میں بھی کاروباربندہے۔پڈ عیدن میں مختلف مذہبی تنظیموں اور اسکول کے طلبا کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔پنوعاقل ،ٹھری میرواہ اور میہڑ میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ بہاولپورمیں مرکزی انجمن تاجران کی کال پر شہر میں ہڑتال ہے،دفاع پاکستان سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں چیچہ وطنی اورمنڈی بہاوٴالدین میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ سیالکوٹ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز کے زیر اہتمام گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مانسہرہ میں گستاخانہ فلم کے خلاف آج ہڑتال ہے اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر احتجاج کیااورٹریفک بلاک کردیا۔خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں اسکول اورکالجز کے طلباء نے ریلیاں نکالی۔بلوچستان کے ضلع نوشکی میں توہین آمیز فلم کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اوراس فلم کو امت مسلمہ کے خلاف ایک گہری سازش قراردیاگیا۔
.....
/169