ابنا: تركی میں مظاہرين نے رسول خدا (ص) اور اسلام كی حمايت میں نعرے لگائے ہیں اور امريكہ اور اسرائيل كے خلاف بھی سخت نعرہ بازی كی ہے ۔ مظاہرين نے امريكی پرچم اتار كر نذر آتش بھی كر ديا ہے ۔ بعد میں مظاہرين پر امن طور پر منتشر ہو گئے ہیں اور سيكورٹی اہل كاروں نے انہیں سفارت خانے كی طرف جانے سے روك ديا تھا ۔ موصولہ رپورٹ میں بتايا گيا ہے كہ تركی كے دار الحكومت انقرہ میں مظاہرين نے امريكہ كی شام كے بارے میں پاليسی كے خلاف بھی نعرہ بازی كی ہے واضح رہے كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش كے بعد دنيا بھر كے مسلمانوں میں غم و غصہ كی لہر پائی جاتی ہے ۔
.....
/169