ابنا: ليبيا کے شہر بن غازي ميں امريکي سفارت خانے کے سامنے اسلام مخالف فيلم کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے چار امريکيوں کو جمعے کي رات ميري لينڈ ميں ايک فوجي چھاوني ميں دفن کر ديا گيا –اس موقع پر اپني مختصر تقرير ميں امريکي وزير خارجہ نے ، امريکہ کے سياسي مراکز پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے ، امريکي حکام کو بے قصور ظاہر کرنے کي بھي کوشش کي –انہوں نے دعوي کيا کہ موجودہ مسائل ، يو ٹيوب پر جاري کلپ کا نتيجہ ہيں اور اس ميں امريکا کا کوئي قصور نہيں ہے –امريکي وزير خارجہ کے اس بيان کے بعد امريکي صدر نے بھي اعلان کيا کہ انہوں نے امريکيوں کے تحفظ کے لئے مزيد حفاظتي اقدامات کے احکامات صادر کر ديئے ہيں –......./169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348058
امريکي وزيرخارجہ نے بن غازي ميں ہلاک ہونے والے چار امريکيوں کي آخري رسومات کے موقع پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امريکا کي بے عزتي کي گئی اور رواں ہفتہ ان کے اور امريکيوں کے لئے انتہائي سخت ہفتہ رہا ہے -