15 ستمبر 2012 - 19:30

رسول رحمت صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں گستاخي پر مبني توہين آميز فلم کے خلاف افريقا ميں سخت رد عمل سامنے آيا ہے -

ابنا: جنوبي افريقاکي حکمراں جماعت افريقن نيشنل کانگريس کے اعلي عہديداروں نے اسلام مخالف امريکي اور صہیوني فلم کي نمائش کي مذمت کيجنوبي افريقا کي حکمراں جماعت کے عہديداروں نے اعلان کيا ہے کہ اس ملک کے مسلمان عوام اس طرح کے اہانت آميز اورسازشي اقدام کے خلاف قطعا خاموش نہيں بيٹھيں گے - سوڈان ميں بھي اسلام مخالف فلم کي نمائش پر ملک کے مختلف شہروں ميں زبردست احتجاجي مظاہرے کئے گئے- سوڈان ميں مظاہرين نے جرمني کے سفارتخانے پر حملہ کرکے اس کو آگ لگادي- مظاہرين نے اسي طرح جرمن سفارتخانے کي عمارت کا پرچم نيچے اتار کر اس کي جگہ اسلامي پرچم لگاديا -     افريقي ملکوں ميں امريکي اور برطانوي سفارتخانوں کے سامنے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -  مصر ميں بھي دارالحکومت قاہرہ سميت مختلف شہروں ميں احتجاجي مظاہرے اور مظاہرين اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان جھڑپيں بدستور جاري ہيں –اس درميان مصر کے صدر محمد مرسي نے کہا کہ ان کا ملک اسلام کے خلاف کسي بھي طرح کي اہانت اور بے حرمتي کو برداشت نہيں کرے گا –قاہرہ ميں سيکورٹي فورس اور مظاہرين کے درميان ہونےوالي جھڑپوں ميں اب تک دوسو سے زائد افراد زخمي ہوچکے ہيں -       ليبيا ميں بھي پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں گستاخي پر مبني امريکي فلم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ  منگل کي رات بن غازي ميں مظاہرين نے جنھيں امريکي قونصل خانے کے اندر سے اشتعال دلايا گيا تھا امريکي سفير اور چار ديگر امريکي سفارتکاروں کو ہلاک کرديا تھا -    تيونس ميں بھي پرتشدد مظاہروں کي اطلاعات ہيں ان مظاہروں کے دوران لوگوں نے امريکا مخالف نعرے لگا کر اس کے پرچم کو آگ لگادي –    کینيا کے ساحلي شہر مومباسا ميں بھي مسلمانوں نے اسلام مخالف امريکي فلم کے خلاف زبردست احتجاج کيا-مظاہرين کا کہنا تھا کہ امريکا اور يورپ ميں جوبھي ہولو کاسٹ کے بارے ميں زبان کھولتا ہے اس کو دہشت گرد قرار دے ديا جاتا ہے تو پھر پيغمبر اسلام کي شان ميں گستاخي کو دہشت گردانہ جرم کيوں شمار نہيں کيا جاتا - يمن عراق اور ديگر عرب ملکوں ميں بھي   احتجاجي مظاہرے جاري رہنے  کي خبريں موصول ہورہي ہيں-......./169