ابنا: جنرل مسعود جزائری نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج امریکہ اپنی جنگ پسندی اور جارحیت کی وجہ سے ساری دنیا میں بدنام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ علاقے میں بعض ڈکٹیٹر اور غیر جمہوری حکومتوں نے امریکہ کو پیر جمانے کا موقع دیا ہے اور جب تک یہ پٹھو حکومتیں باقی رہیں گي امریکہ علاقے میں موجود رہے گا اور اپنے ان غیر قانونی اتحادیوں کی مدد سے علاقے پر اپنا تسلط قائم رکھے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اس اعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ ایران علاقے کے ملکوں کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات نیز بیرونی تسلط پسند طاقتوں کی عدم موجودگي کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ اور دیگر بیرونی ممالک علاقے میں موجود ہیں اس وقت تک اس علاقے میں جنگ ، تشدد اور دہشتگردی اور قوموں کے ذخائر کی لوٹ کھسوٹ کے علاوہ کوئي اور توقع نہيں رکھی جاسکتی۔............../169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347958
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ایک اعلی عھدیدار جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی شکست فاش کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔