12 ستمبر 2012 - 19:30

طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے جنوب میں چھہ غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔

ابنا: طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ اس گروہ کے افراد نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر بابا حاجی میں واقع علاقے اسپین مسجد میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ طالبان ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبہ ہلمند ہی کے شہر نھر سراج کے علاقے گوین میں بھی غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے ۔ اس واقعے میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ افغانستان میں تعیینات نیٹو فوج نے ابھی تک این خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے ۔...../169