12 ستمبر 2012 - 19:30

شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اقدام کو دہشتگردی کی کھلی حمایت قراردیا ہے۔

ابنا: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سلامتی کونسل کی جانب سے شہر حلب میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت نہ کئے جانے پر شدید تعجب کا اظہار کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے دہشتگردی کی مذمت نہ کرکے کھلے بندوں دہشتگردی کی حمایت کی ہے۔ اس بیان میں سلامتی کونسل کی دوغلی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ مغربی ممالک جو خود شام میں دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں وہ ہرگز ان غیر انسانی اقدامات کی مذمت نہیں کرسکتے۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں روس سمیت ان ملکوں کا شکریہ ادا کیا گيا ہے جنہوں نے عالمی قوانین کے احترام اور شام میں قیام امن کی خواہش کے تحت حلب کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ قابل ذکر ہے اتوار کو حلب میں متعدد بم دھماکوں میں کئي عمارتیں اور ایک اسپتال تباہ ہوگيا جس میں سینتالیس افراد جاں بحق اور ایک سو سےزائد زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169