ابنا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تیرہ ستمبر دوہزار سات کو مقامی باشندوں کے حقوق کے منشور کو منظور کیا تھا۔ اس منشور میں عالمی برادری کی جانب سے مقامی باشندوں کے حقوق اور تہذیبی کثرت کے احترام پر تاکید کی گئي ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کینیڈا کے پندرہ لاکھ مقامی باشندوں کے حقوق کی منظم پامالی، ان کے خلاف تعصب اور امتیازی رویے نیز حکومت کینیڈا کی جانب سے پیدا کردہ غیر انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ کینیڈا کے مقامی باشندوں کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ اور ديگر تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق کینیڈا کے مقامی باشندے طبی اور حفظان صحت کی سہولتوں، نیز اقتصادی اور سماجی معیارات حتی ابتدائي ترین انسانی حقوق سے محروم ہیں اور عالمی برادری اس ابتر صورتحال کی طرف توجہ دینی چاہۓ۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے گرچہ عالمی برادری اور رائے عامہ کے دباؤ میں اس منشور پر دستخط کردئے ہیں لیکن وہ اس پر عمل کرنے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کینیڈا کی حکومت سے کہا ہےکہ مقامی باشندوں سے متعلق تمام داخلی اور عالمی معاہدوں پر عمل کرے اور انکی مشکلات اور مسائل کو ختم کرنےکی کوشش کرے....../169
12 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347387
اسلامی جمہوریہ ایران نے مقامی باشندوں کے حقوق کے منشور کی منظوری کو پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر کینیڈا میں مقامی باشندوں کی تشویشناک صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔