10 ستمبر 2012 - 19:30

آل سعود کے مظالم کے خلاف سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے ساتھ ہي دارالحکومت رياض ميں بھي احتجاجي مظاہرہ کيا گيا -

ابنا: سعودي عرب کے سماجي و سياسي کارکنوں اور بغير مقدمے کے جيلوں ميں بند افراد کے لواحقين کي ايک تعداد نے رياض ميں اٹارني جنرل کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کيا –
پير کے دن ہونے والے اس مظاہرے ميں ان تمام سياسي  قيديوں  کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا گيا جنہيں بغير مقدمہ چلائے جيلوں ميں بند رکھا گيا ہے –
قابل ذکر ہے کہ علاقے ميں اسلامي بيداري کي لہر آنے کے ساتھ ہي سعودي عرب بالخصوص اس ملک کے مشرقي علاقوں کے عوام نے بھي اپنے بنيادي حقو‍ق  کے لئے تحريک شروع کردي ہے –
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں تقريبا ڈيڑھ سال سے جاري تحريک کے دوران آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں بہت سے لوگ شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ ہزاروں لوگوں کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے –
انساني حقوق کي تنظيموں کے مطابق سعودي عرب ميں اس وقت تيس ہزار سے زائد افراد کو، بغير مقدمہ چلائے جيلوں ميں بند رکھا گيا ہے.
.....
/169