10 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان میں دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان سے وابستہ "الغازی " گروپ نے پاراچنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کی –

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق "الغازی " گروپ نے پاراچنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا کہ شیعہ افراد کو نشانہ بنانا اس دھماکے کا اصل ہدف تھا-
واضح رہے کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں کل ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں 20 افراد شہید اور 64 سےزائد زخمی ہوگئے جن میں 20 کی حالت تشویشناک ہے –
پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے اور شھید ہونیوالے اکثر افراد بھی شیعہ تھے – کل کے اس واقعے پر " حسینیان پاراچنار" نے تین دن عام سوگ کا اعلان کیا جبکہ اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جاعتوں کے رہنماوں نے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مزمت کی۔
.....
/169