10 ستمبر 2012 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پارچنار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے ہمارامورال گرایا نہیں جاسکتا-

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاراچنار میں کل ہونیوالے دہشتگردانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور حکومت لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہمارے قتل عام کے بعد صرف میڈیا پر کچھ دیر کے لئے مذمتی بیانات چلادئے جاتے ہیں اور پھر خاموشی چھا جاتی ہے گویا کہ حکمرانوں کا کام صرف مذمتی بیانات دینا ہی رہ گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ملک کی حفاظت کا ضامن ہے وہ دہشت گردوں کی زد میں ہے دہشت گرد سامراجی آلہ کار ہیں اور بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ،لیکن ہمیں تکلیف اپنی حکومت کی اس مبینہ پالیسی سے ہے جو اہل تشیع افراد کے قتل عام کے بارے میں اپنائی ہوئی ہے، ہم پاراچنار بم دھماکے اور اس پر حکومتی خاموشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور تمام ان افراد سے  جو سچے اور محب وطن ہیں اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی کاروائیوں کی مذمت کریں۔
.......
/169