6 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہونچیں گے –

ابنا: پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات میں شرکت کے علاوہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کریں گے –
ترجمان کے مطابق کرشنا کی پاکستان کے متعدد سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے –
اس بیان کے مطابق وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اورہندوستان کے سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی کے درمیان مذاکراتی دور کل دفتر خارجہ میں ہو گا۔ وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی.

.....

/169