ابنا: موریطانیہ نے لیبیا کے سابق انٹیلی جنس چیف عبداللہ السینوسی کو لیبیائی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔لیبیا کے حکام سابق ڈکٹیٹررہنما کرنل قذافی کے دورِ حکومت میں ہونے والے مبینہ جرائم کے لیے عبداللہ السینوسی پر مقدمہ چلانا چاہتے ہیں ۔ا ہے۔ عبداللہ السینوسی کرنل قذافی کے داہنے ہاتھ تصور کیے جاتے تھے جبکہ وہ فرانس اور جرائم کی بین لاالقوامی عدالت کو بھی مطلوب تھے۔ عبداللہ السینوسی قدافی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد لیبیا سے فرار ہو گئے تھے۔ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
.....
/169