ابنا: سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی حالت بگڑنے کے بعد آل سعود نے ملک بھر میں شدید حفاظتی انتطامات کئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو طرح طرح کی پریشانیاں لاحق ہوچکی ہیں۔ سعودی کارندوں نے مشرقی شہر قطیف میں سکیورٹی ہائي الرٹ کررکھا ہے اور متعدد چیک پوسٹوں کی وجہ سے سنگين ٹریفک سے لوگ متعدد مسائل کا شکار ہیں۔ ادھر قطیف کے شہریوں نے بزرگ عالم دین آيت اللہ شیخ باقر النمر کی رہائي کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔ یاد رہے سعودی کارندوں نے آیت اللہ باقر النمر کو زخمی کرنے کےبعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ آیت اللہ باقر النمر کی گرفتاری کے بعد سے سعودی عرب میں عوامی تحریک میں تیزی آئي ہے۔
.....
/169