ابنا: جرمن حکومت میں انسانی حقوق کےکوارڈی نیٹرمارگوس لونینگ نے بدہ کےدن ایک بیان جاری کرکے، بحرین میں انسانی حقوق کےکارکنوں کےسلسلےمیں آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت کی جانب سے جاری ہونےوالےفیصلےکوانسانی حقوق کےلئےکاری ضرب قراردیا ہے اور قیدیوں کےسلسلےمیں اس ملک کی اپیل کورٹ کی کارکردگی پرافسوس ظاہرکیاہے۔ جرمن حکومت کےکوار ڈینیٹر نےتاکیدکےساتھ کہاہےکہ عدالت کی جانب سےاس طرح کافیصلہ بحرین میں امن وآشتی کےعمل کومزید بگاڑدےگا۔ یہ ایسےعالم میں ہےکہ ڈنمارک کی سیاسی جماعتوں نےایک احتجاجی اسکرول تیارکرکے بحرینی عوام کی سرکوبی اوران پرتشدد کی مذمت کی ہے اوراس ملک میں انسانی حقوق کےسرگرم کارکن عبدالھادی الخواجہ سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا۔ ڈنمارک کےاخبارپلیٹیکن ڈنمارک نے اپنی رپورٹ میں الخواجہ کی رہائی کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےلکھاہےکہ ڈنمارک کےوزیرخارجہ نےبھی الخواجہ کی رہائی کی کافی کوشش کی لیکن بحریی حکومت نےان کی درخواست ٹھکرادی ۔ اس اخبارنے بحرینی عدلیہ کےفیصلےپرافسوس ظاہرکیاہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اورسیکورٹی کےامورکی کوارڈی نیٹرکیٹرین اشٹون نے بھی بحرینی عدالت کےفیصلےپرگہری تشویش اورمایوسی ظاہرکی ہے۔قابل ذکرہے کہ بحرین کی اپیل کورٹ نےمنگل کوعالمی اداروں اورعوامی مخالفتوں کےباوجود، انسانی حقوق کےبیس کارکنوں اورسیاسی مخالفین کوحکومت کاتختہ پلٹنےکی کوشش کےالزام میں سزا سنائی ہے ۔ بحرین میں عبدالھادی الخواجہ، حسن مشیمع اورنبیل رجب کاشمارآل خلیفہ کےمخالف لیڈروں ميں ہوتاہے جنھیں بحرین میں مظاہروں کاسلسلہ شروع ہونےکےبعد ہی گرفتارکرکےجیل بھیج دیاگیاتھا۔ ماہرین کاخیال ہےکہ آل خلیفہ کی کورٹ کی جانب سے بحرین کےسیاسی کارکنوں کی گرفتاری اورانھیں سزاسنائے جانےکےفیصلےکےبعد انسانی حقوق کےاکثرٹھیکیداروں کی جانب سےسکوت مطلق اور یورپی یونین کی جانب سےنہایت معمولی ردعمل سامنےآنےسےپتہ چلتاہےکہ عالمی برادری ، بحرین میں رونماہونے والےواقعات پرخاموشی اختیارکئےہوئےہےاورمظاہرین کی سرکوبی اوران پرتشدد کاسلسلہ جاری رہنےکےباوجود اس ظالم حکومت کوکسی طرح کی سزا دینےکےلئےتیارنہيں ہے۔اورسونےپرسہاگہ یہ کہ امریکہ جس کاپانچواں بحری بیڑا بحرین میں تعینات ہے، بحرینی حکومت کےاصلی حامی کی حیثیت سے نہ صرف بحرین میں عوامی تحریک اورمظاہرین پرہونےوالےمظالم پرمکمل خاموشی اختیارکئےہےبلکہ اس کی ہری جھنڈی سےہی پرامن مظاہرین پرتشدد اوربحرین کی کٹھ پتلی عدالت کی جانب سےانقلابیوں کوسزائيں دینےکاسلسلہ جاری ہے۔
.....
/169