30 اگست 2012 - 19:30

غیروابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں جنہوں نے صدر زرداری کی سربراہی میں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ سے ملاقات کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالی سے ملاقات اور بات چیت کی۔ ویسے تو بہت سے صدور اور وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جن میں خواتیں بھی شامل تھیں لیکن اس ملاقات کی خاص بات پاکستانی وزیر خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر کا سراپا پردہ ہے جو پاکستان کی سابق وزیر اعظم مرحومہ بےنظیر بھٹو کے تہران دوروں، رہبر انقلاب سے ملاقاتوں اور مشہد مقدس میں حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ الصلواۃ و السلام کی زیارت پر ان کی حاضری کے وقت ان کے حجاب کامل کی یاد تازہ کررہا ہے۔

1