27 اگست 2012 - 19:30

اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے ايك بيان كے ذريعے پاكستان كے شمالی علاقے میں شيعہ مسافرين پر حملے كی پرزور مذمت كی ہے جس میں بيس افراد شہيد ہوئے تھے ۔

ابنا: بان كی مون كے ترجمان "مارٹن نسيركی" نےكہا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے اس وحشتناك واقعے كی پرزور مذمت كی ہے ۔

بيان میں كہا گيا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے پاكستان میں عقيدے اور مذہب كی بنياد پر عوام كے قتل عام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے پاكستانی حكومت ، عوام اور شہداء كے لواحقين كو تعزيت پيش كی ہے ۔

دوسری جانب اسی دن كوئٹہ میں بھی كم سے كم تين شيعہ مسلمان شہريوں كو فائرنگ كر كے شہيد كر ديا گيا تھا ۔ ....... /169