24 اگست 2012 - 19:30

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ایران اور آئی اے ای اے کے نمائندوں کے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔

ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے کل سہ پہر کے وقت ویانا میں ایران اور آئي اے ای اے کے نمائندوں کے مذاکرات کے اختتام پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کے دوران ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان موجود بعض اختلافات حل ہوگۓ ہیں۔

واضح رہے کہ کل ویانا میں ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ اور اس ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہرمن ناکارتس کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر پرامن مقاصد کے لۓ ایٹمی توانائی کے اپنے قانونی اور جائز حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

.......

/169