ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے گزشتہ شب ٹیلی فونی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور اس ملک کے بحران کے خاتمے کے سلسلے میں گفتگو کی۔
تہران میں شام کے دوستوں کے اجلاس کے انعقاد اور شام کے حالات کے بارے میں ایک رابطہ گروپ کی تشکیل پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز نیز مکہ مکرمہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مصر کے صدر کی جانب سے علاقائي بحرانوں کے خاتمے سے متعلق ایران ، مصر ، سعودی عرب اور ترکی کے تعاون پر مبنی تجویز پیش کۓ جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ اب تک دو مرتبہ ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے حالات پر تبادلۂ خیالات کر چکے ہیں۔.......
/169