ابنا: بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے سولہ سالہ شہيد کے سوگ ميں جمع ہونے والوں پر حملے ميں زہريلي آنسو گيس کا استعمال کيا اور انہيں فا ئرنگ کا نشانہ بنايا- حملے کے نتيجے ميں متعدد عزادار زخمي ہوگئے ہيں- کہا جارہا ہے کہ سادہ لباس ميں ملبوس شاہي حکومت کے کارندوں نے عزادروں کو زبردست طريقے سے زدو کوب بھي کيا ہے-انقلابيوں کے ذرائع نے بتايا ہے کہ پوليس آٹھ عزاداروں کو گرفتار کرکے لے گئي ہے اور تاحال انکے بارے ميں کوئي اطلاع نہيں ہے کہ انہيں کہاں رکھا گيا ہے-
يادرہے کہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جمعے کے روز يوم القدس کے جلوس ميں شريک سولہ سالہ بحريني نوجوان حسام حداد کو صرف اس جرم ميں شہيد کرديا تھا کہ اس نے فلسطينيوں کي حمايت اور اسرائيل کي مذمت ميں نکالي گئي ريلي ميں شرکت کي تھي – رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں نے بدھ کي رات سعودي فوجيوں کي مدد سے حسام حداد کے مزار کي طرف جانے والوں پر زہريلي آنسوگيس کي شيلنگ کي اور تشدد کا مظاہرہ کيا-
بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے اسي طرح مختلف علاقوں ميں متعدد بحريني شہريوں کو گرفتار کرليا ہے-
گذشتہ برس فروري ميں بحريني حکومت کے خلاف شروع ہونےوالي پرامن تحريک کے دوران بحريني اور سعودي فوجيوں کے ہاتھوں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں-
.......
/169