ابنا: شن ہوا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کےمطابق جھڑپيں اس وقت شروع ہوئيں جب گزشتہ روز ترک فوج کي ايک گاڑي صوبہ حکاري کے نواحي علاقے شمدين لي ميں سڑک کے کنارے نصب ايک بم سے ٹکراکر تباہ ہوگئي-
اس حملے کے بعد ترک فوج اور دہشتگرد گروپ پي کے کے، کے درميان شديد جھڑپوں کا آغاز ہوا جس کا سلسلہ کافي دير تک جاري رہا-ترک فوج نے بکتر بندگاڑيوں اور ہيلي کوپٹروں کي مدد سے دہشتگردوں کے گروہ کو حملوں کا نشانہ بنايا جس کے نتيجے ميں اکيس افراد ہلاک اور سات ديگر زخمي ہوگئے-
ہلاک شدگان ميں پانچ فوجي بھي شامل ہيں- ترکي ميں انيس سو چوارسي سے پي کے کے نے اپني سرگرمياں شروع کي ہيں جب سے اب تک تقريبا چاليس ہزار افراد مارے جاچکے ہيں-
.......
/169