ابنا: امریکی ڈرون طیاروں نے آج جنوبی وزیرستان کے شوال علاقے کو دس میزائیلوں کا نشانہ بنایا جس میں سولہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان سات دنوں میں امریکہ کا یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔ ان حملوں میں پینتیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ رواں برس میں امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اکتیس حملے کئے ہیں جن میں تقریبا ایک سو پچانوے افراد مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے حکام اور عوام نے بارہا ان حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے لیکن امریکہ ان مطالبوں کو نظر انداز کرکے غیر قانونی حملے کررہا ہے۔.......
/169