ابنا: شامي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائي جاري رکھتے ہوئے ملک کے دوسرے بڑے شہر اور تجارتي مرکز حلب کے بہت وسيع علاقے کو آزاد کراليا ہے- حلب کے شہريوں نے شہر کے مرکزي علاقے ميں واقع الجابري اسکوائر میں جمع ہوکر فوج کي حمايت ميں نعرے لگائے اور دہشتگردوں کے خلاف آپريشن جاري رکھنے کا مطالبہ-
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں صدر بشار اسد کي تصاوير اور قومي پرچم اٹھا رکھے تھے-
دمشق ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر آکے فوج کے حق ميں مظاہرے کئے ہيں- سرکاري ٹيلي ويژن نے بتايا ہے کہ شامي فوج نے حلب شہر کے تال، جديدہ، ميدان فرحات اور سيف الدولہ کے بڑے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرديا ہے-
اس لڑائي ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک اورزخمي ہوئے ہيں- شامي فوج نے ان علاقوں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے-
شامي فوج کا کہنا ہے کہ جنوبي دمشق کے نواحي علاقوں العظميہ اور داريا ميں لڑائي ختم ہوگئي ہے اور ان علاقوں کو دہشتگردوں سے پوري طرح پاک کرديا گيا ہے- .....
/169