21 اگست 2012 - 19:30

ترکی میں قومی تحریک پارٹی کے صدردولت باغچہ لی نے اس ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آگ شام میں لگائي گئي ہے وہ ترکی کے دامن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

ابنا: دولت باغچہ لی نے جن کی پارٹی حزب اختلاف کی دوسری بڑی پارٹی ہے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پی کےکے گروہ شام اور ترکی کی سرحد پر جاری بدامنی سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ہفتے کے دن ترکی کے غازی آنتب شہر میں ایک کاربم دھماکہ ہوا تھا جس میں نو افراد ہلاک اور چونسٹھ زخمی ہوئے۔ ترکی کی قومی تحریک پارٹی شام کے تعلق سے انقرہ کی حکومت کی پالیسیوں کی شدید مخالف ہے۔ یاد ترکی نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پر اڈے فراہم کئے ہیں اور اسکے فوجی دہشتگردوں کو ٹریننگ دے رہی ہیں۔.......

/169