20 اگست 2012 - 19:30

افغانستان میں مزید تین غیر ملکی فوجی طالبان کے حملے میں ہلاک ہوگئے-

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے کل رات کابل شہر کے " گزدنه باغ بالا" علاقے میں نیٹو فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کرکے 3 فوجیوں کو ہلاک کیا –

ادھرافغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجیوں کی ہلاکتوں میں شدید اضافے کے باعث امریکی اور نیٹو حکام کو سخت تشویش لاحق‍ ہوگئی ہے –

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ واشنگٹن ، افغان فورسز کی جانب سے نیٹو فوجیوں پر ہونیوالے حملوں کو مدنظر رکھے گا –اوباما نے مزید کہا ہے کہ ان حملوں کی روک تھام کےلئے ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے – امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارٹین ڈمپسی نے بھی کل کابل میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں افغان فورسز کی جانب سے نیٹو فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا -.......

/169