18 اگست 2012 - 19:30

آج اسلامی جمہوریہ ایران میں روایتی جوش وخروش سےعیدفطرمنائی جارہی ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹوں کےمطابق رہبرانقلاب اسلامی کےدفترکی جانب سےجاری ہونےوالےاعلامیہ کےمطابق چاند کمیٹی کی تائيد کی بنیاد پر آج ماہ شوال کی پہلی تاریخ ہے اورعیدفطر ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کےدفترکےاعلامیہ میں تمام مسلمان اورمومن بھائيوں اوربہنوں کوعیدفطر کی مبارکباد دی گئی ہے اوراعلان کیاگیاہے کہ آج پورےملک میں عید فطرکی نمازادا کی جائےگی۔

رپورٹ کےمطابق تہران میں نمازعید فطر، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ کی امامت میں ادا کی جائےگی ۔

درایں اثناصدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد اپنےالگ الگ پیغام میں اسلامی ملکوں کےسربراہان مملکت کوعیدفطر کی مبارکباد دی ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق صدرمملکت نےعیدفطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کےنام اپنےپیغام میں امیدظاہرکی ہے کہ مسلمان قوموں اورحکومتوں کےدرمیان تعلقات اوردوستی میں فروغ علاقےاوردنیا میں قیام امن اورثبات کاباعث بنےگا۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکرڈاکٹرلاریجانی نےبھی اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کےاسپیکروں کےنام مبارکباد کےپیغام میں کہاہےکہ عیدفطردشمنوں کےمقابلےمیں اسلامی قوموں کےدرمیان اتحاد ویکجہتی اوربھائی چارے کاعہدکرنےکاوقت ہے۔.......

/169