16 اگست 2012 - 19:30

عالمي يوم القدس کے موقع پر دنيا کے بيشتر ملکوں ميں فلسطين کي حمايت اور اسرائيل کي مخالفت ميں زبردست مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-

ابنا: پوري دنيا کے مسلمانوں اور بيدار ضمير انسانوں نے فلسطينيوں کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے غاصب صہيونيوں کے چنگل سے سرزمين فلسطين اور بيت المقدس کي رہائي کا مطالبہ کياعالمي يوم القدس کے موقع پر دنيا کے کروڑوں لوگوں نے امام خميني رح عليہ کي آواز پر ليبيک کہتے ہوئے مظاہرے کئے اور قبلہ اول کي آزادي کے لئے عزم و ارادے کا اعلان کيا- دنيا کے اکثر ملکوں ميں عالمي يوم القدس کے بھرپور مظاہرے اس نظريہ کي سچائي کو پہلے سے زيادہ اجاگر کر رہے ہيں کہ امام خميني رح کے اس اقدام نے عالمي عامہ اور سماج ميں فلسيطينيوں کي حمايت کا شعود بيدار کيا اور عالمي برادري کو مسئلہ فلسطين پر کمزور موقف سے باہر نکالا ہے-امام خميني رح نے اگست انيسو نواسي ميں ماہ مبارک رمضان کے آخري جمعےکو يوم القدس قرار دينے کا اعلان کيا تھا-امام خميني رح کا يہ اقدام سرزمين فلسطين اور خاص طور پر بيت المقدس کي اسرائيل کے قبضے سے آزدي کے حوالے سے عالمي سطح پر عوامي تحريک کا نقطہ آغاز بن گيا-يوم القدس اب عالمي سطح پر ايک روايت بن گيا ہے اور پہلے کے مقابلے ميں ہر سال اس ميں پائے جانے والي عوامي جوش و جذبے ميں کہيں زيادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے-اس بات کا بھي ثبوت ہے کے عالم سماج ميں امام خميني رح کے اس اعلان کو کس قدر اہميت حاصل ہوگئي ہے-اس سال دنيا کےستر سے زيادہ ملکوں ميں عالمي يوم القدس کے جلوس نکالے گئے اور ديگر تقريبات منعقد کي گئيں- اعداد وشمار کے مطابق دنيا کے ستر سے زيادہ ملکوں کي سات سو سےزيادہ تنظيموں اور اداروں نے فلسطيني عوام کي حمايت ميں عالمي يوم القدس کے جلوسوں اور پروگراموں ميں حصہ ليا اور دنيا کے چار سو سے زياد سرکردہ شخصيات  آج کے مظاہروں ميں شرکت کي-دنيا میں ہر سال يوم القدس کے موقع پر نہ صرف اسلامي ملکوں ميں بلکہ امريکہ اور يورپ کے بھي بعض ملکوں اور شہروں ميں فلسطيني عوام کي حمايت ميں ہونے والے مظاہروں کا نظارہ کرتي ہے-امام خميني رح کا اقدام اس بات کا باعث بن گيا کہ ساري دنيا آج پہلے سے کہيں زيادہ اسرائيل کے مجرمانہ اقدامات اور انساني سماج کو اس صيہوني حکومت کي جانب سے درپيش خطرات سے آگاہ ہوسکيں-اس حوالے سے ايک اطلاع يہ ہے کہ ايک جانب جب دنيا کے عرب اور اسلامي ملکوں کے عوام بڑھے پيمانے پر عالمي يوم القدس کے مظاہروں ميں شريک ہيں سعودي عرب کے مفتيوں نے عالمي يوم القدس کي بائيکاٹ کر رکھا ہے-نہرين نيٹ کے مطابق علي الربيعي سميت سعودي عرب کے بعض مفتيوں نے ملک کي انٹيلي جينس ايجنسيوں کي ہدايات کے مطابق اسرائیلي مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے عالمي يوم القدس پر ہر قسم کے مظاہروں کو حرام اور بدعت قرار ديا ہے-

.......

/169