ابنا: کیپٹن عاصم آج کل کراچی میں ایک ڈان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔ شیعہ مسلمانوں کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنانا اور بے قصور شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے بدنام کرنے کے بعد خود چھوڑ دینا کیپٹن قائم خانی کا شیعہ مسلمانوں سے رویہ رہا ہے۔ بدمعاش کیپٹن عاصم قائم خانی علاقے کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔ جہاں بدمعاشی کے زور پر شیعہ مسلمانوں پر بدمعاشی کرتے پھرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح شہید ساجد کے اہلخانہ کو بھی بدمعاش کیپٹن عاصم قائم خانی نے دھمکیاں دیں تھی۔ یاد رہے کہ کیپٹن عاصم قائم خانی کے علاقے میں سب سے زیادہ شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ بدمعاش کیپٹن عاصم قائم خانی نے کالعدم سپاہ صحابہ کی سرپرستی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی کہ جب دل چاہے دہشتگرد باآسانی شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے۔
کیپٹن عاصم قائم خانی کو کراچی کی ایک جماعت کی سرپرستی حاصل ہے۔ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ متعصب پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے معاشرے میں فرقہ واریت کو جگہ ملے گی۔ سپاہ صحابہ کےدہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے مقتولین کے جنازے میں شریک افراد کو گرفتار کرنا کھلی بدمعاشی ہے۔ ان تمام واقعات پر حکومت کی جانب سے خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔
.......
/169