ابنا: یوم آزادی ہند کے موقع پر اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بدامنی پھیلانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں سیکوریٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.
ادھر جموں وکشمیر میں 15اگست کی آمد کے ساتھ ہی وادی بھر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقاریب کے پیش نظر سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں پولیس اور فورسز کی گشت اضافہ کردیا گیا ہے اورسیکورٹی کی مختلف ایجنسیوں نے تلاشی کارروائیاں اچانک بڑھا دی ہیں – کشمیری حریت پسندوں نے یوم آزادی ہند کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے –
دوسری جانب شمال مشرقی ریاست آسام میں علیحدگي پسند تنظیم یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نے پندرہ اگست کو صوبے میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔ الفا نے آسام کے عوام سے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔ الفا کے علاوہ دیگر سات تنظیموں نے بھی یوم آزادی کا بائيکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
15 اگست 1947 کو ہندوستان کو برطانوی سامراج سے آزادی ملی -
.......
/169