ابنا: نيويارک ميں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاري ہونے والے بيان کے مطابق سيکريٹري جنرل بان کي مون نے صوبہ مشرقي آذربائيجان ميں آنے والے زلزے ميں قيمتي جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہيں اس سانحے پر دلي صدمہ پہنچا ہے-انہوں نے ايران کي حکومت اور عوام کو تعزيت پيش کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقين سے اپني دلي ہمدردي کا اظہار کيا ہے-اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل کے بيان ميں آيا ہے کہ يہ عالمي ادارہ زلزلے سے متاثرين کي امداد کے لئے ہر قسم کي مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہے-
.......
/169