ابنا: گذشتہ روز فری اسٹائل ريسلنگ کے مينز 84 کے جي کے مقابلوں میں ایرانی پہلوان ناصرلشگری نے ترکی کے پہلوان ابراہیم بلوکباشی کو شکست دے کر کانسی تمغہ جیت لیا جبکہ انہی مقابلوں کے 120کے جی میں ایرانی پہلوان کمیل قاسمی نے امریکی پہلوان ٹرول ڈلاگنوف کو شکست دے کر اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اور کانسی کا تمغہ جتوا دیا -اسلامی جمہوریہ ایران کے ایتھلیٹس نے لندن اولمپکس میں 12 تمغے حاصل کئے ہیں جس سے اسلامی جمہوریہ ایران کو ابتک میڈلز ٹیبل میں 14ویں پوزیشن حاصل ہے -واضح رہے اولمپکس 2012 آج اختتام پذير ہو گا جبکہ اختتامی روز 15 سونے کے تمغوں کا فيصلہ ہوگا
.....
/169