10 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نامعلوم افراد نے ٹرینوں پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا.

ابنا: ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر کول پور کے مقام پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے۔ادھر ضلع مستونگ کے علاقے دشت ميں بھی کراچي سے کوئٹہ آنے والي بولان ميل پرنامعلوم افراد نے راکٹ فائر کيا جو اس پر نہيں لگا - مسلح افراد کی جانب سے اس ٹرین پر فائرنگ بھی ہوئی ہے -سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کی ہے۔ اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے ایک اور ٹرین پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں.

.......

/169