ابنا: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے کہا ہے کہ امریکہ سے دوسو اسی 280 ملین ڈالر کے قرضوں کو منگلا ڈیم کی توسیع اور کرم تنگي ڈیم کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ معظم خان نے واضح کیا کہ کیری لوگر بل کے تحت ملنے والی یہ رقم امریکہ نے ایران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کےعوض نہیں دی ہے۔
قابل ذکر ہے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن منصوبے کو ختم کردے اور کسی اور ملک سے گيس خریدے۔ پاکستان اس وقت عوامی اور صنعتی سطح پر انرجی کے شدید بحران کا شکار ہے۔ پاکستان میں عام طور سے آٹھ سے اٹھارہ گھنٹوں تک لوڈ شڈینگ جاری ہے جس کے خلاف کئي شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
.......
/169