10 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ تہران میں ہونے والے ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے خلاف صیہونی حکومت کی کوششوں کا کوئي نتیجہ نہیں نکلے گا۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی دشمنی کوئي نئي بات نہیں ہے اور ناوابستہ تحریک نے متعدد مرتبہ متعدد اجلاسوں میں ایران بالخصوص اس کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔ یاد رہے صہیونی ریاست نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں اور یہ کوشش کررہی ہے کہ مختلف ممالک کے سربراہان اس اجلاس میں شرکت نہ کریں۔ تہران میں ناوابستہ تحریک کا اجلاس چھبیس اگست سے اکتیس ا گست تک ہوگا۔   

.......

/169