ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے مسجد علی پر اُس وقت فائرنگ کی جب مسجد میں امام علی کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا برپاء کی جارہی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں دہشتگردوں کی جانب سے امام بارگاہ پر فائرنگ انتہائی قابل تشویش ہے، البتہ دہشتگرد امام بارگاہ پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے باوجود مومنین کے حوصلے بلند ہیں فائرنگ کے باوجود بھی مجلس عزا اُسی مقام پر برپاء کی جارہی ہے۔
.......
/169