ابنا: رام سنگھ یادو نے آج ارنا سے گفتگو میں ایران کے خلاف امریکہ کےطرح طرح کے دباؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طرح سے پرامن ہے اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے کسی بھی ملک سے زیادہ ایران کی ایٹمی سائٹوں کا معائنہ کیا ہے۔ انڈین نیشنل لیگ کے قائم مقام صدر نے کہا کہ ایسا کوئي ثبوت نہیں ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے انحراف پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بنیادی ہدف ایران کا ایٹمی پروگرام نہیں ہے بلکہ ایران جیسے امن پسند ملک سے امریکہ کی دشمنی کا بنیادی ھدف ایران کے انرجی کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔ انڈین نیشنل لیگ کے اس اعلی عھدیدار نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے جو حقیقی معنی میں سامراج کے خلاف ڈٹا ہوا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ ایران پرطرح طرح کے دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن اور ایران نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور عالمی قوانین کا پابندی بھی کررہا ہے لھذا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ ایران پر لاگو پابندیاں ختم کردے۔
.......
/169