7 اگست 2012 - 19:30

افغانستان ميں نيٹو کے تين فوجي ہلاک کردئے گئے ہيں

ابنا: افغانستان ميں امريکا کي ايک لاکھ تيس ہزار فوجي موجودگي کے باوجود اس ملک ميں بدامني کا دور دورہ ہے افغانستان ميں نيٹو فوج کے خلاف يہ تازہ ترين حملہ اسدآباد شہر کے قريب ہوا - اس حملے کي ذمہ داري طالبان نے قبول کي ہے- پچھلے چند دنوں سے افغانستان ميں نيٹو افواج کےخلاف حملوں ميں شدت آگئي ہے اور غيرملکي فوجيوں کي ہلاکتوں ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس ميں زيادہ تر امريکي فوجي شامل ہيں- افغان عوام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک ميں بدامني کا اصل سبب امريکا اور اس کي اتحادي فوجوں کي افغانستان ميں غاصبانہ موجودگي ہے.

.......

/169