7 اگست 2012 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے ۔ ملت بحرین نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ملت بحرین نے یہ مظاہرے السنابس، جدحفص، منامہ، شہرکان، اور بار بار علاقوں میں کئے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قید افراد کی جانوں کولاحق خطرات کی بابت تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر ان کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ ملت بحرین نے آل خلیفہ کے حق میں امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کی حمایت کی مذمت کی ۔ مظاہرین نے بحرین میں ڈکٹیٹر شپ کی سرنگونی اور جمہوریت کی اپنی امنگوں پر تاکید کی۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169