بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِوَالضُّحَى ٭ وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى ٭ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى۔ (سورہ ضحی آیات 1 تا 3)قَسم ہے چاشت کے وقت کی (جب آفتاب بلند ہو کر اپنا نور پھیلاتا ہے) ٭ اور قَسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔ تمہارے رب نے تم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی کبھی تم سے دشمنی کی۔ يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلاَّ كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُون۔ (سورہ یس آیت30) افسوس ہے تم پر کہ میں نے کتنے ہی رسل بھیج دیئے کہ تم سے کہہ دوں کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں اور تمہارا خیرخواہ ہوں مگر تم نے ان کا مذاق اڑایا۔ وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلاَّ كَانُواْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ۔ (سورہ انعام آیت 4)تمہیں ہماری کوئی آیت نہيں پہنچی مگر یہ کہ تم بندوں نے اس سے منہ موڑا۔وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ۔ (سورہ انبیا 87) اور تم غصے میں آکر چلے گئے اور تم نے سوچا کہ گویا میں ہرگز تم پر قدرت نہيں رکھتا تھا!۔وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَادِرُونَ عَلَيْهَآ۔ (سورہ ونس آیت 24)اور تم نے مجھے للکارا اور کچھ یوں توہم کا شکار ہوئے کہ تم نے گماں کیا کہ گویا تم خود ہر چیز پر قدرت رکھتے ہو۔ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَن يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِن يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ (سورہ حج آیت 73)تمہارا حال یہ تھا کہ تم ایک مکھی کو خلق کرنے سے عاجز تھے اور اگر کوئی مکھی تمہاری کوئی چیز اٹھا کر چلی جائے تو تم اسے مکھی سے واپس لینے تک سے عاجز و بے بس ہو۔إِذْ جَاؤُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتْ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا (سورہ احزاب آیت 10)جب مصیبتیں اور بلائیں تمہارے اوپر اور تمہارے نیچے سے چڑھ آئیں اور جب تمہاری آنکھیں وحشت اور حیرت و ہیبت سے پھر گئیں اور تمہارے دل حلقوم تک آپہنچے اور تمہارا پورا وجود کانپ اٹھا تو میں نے کہا کہ میری مدد پہنچ رہی ہے لیکن تو نے گمان کئے اور وہ کیا کیا گمان جو تم نے کئے!وَعَلَى الثَّلاَثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُواْ حَتَّى إِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنفُسُهُمْ وَظَنُّواْ أَن لاَّ مَلْجَأَ مِنَ اللّهِ إِلاَّ إِلَيْهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُواْ إِنَّ اللّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ۔ (سورہ توبہ آیت 118)حتی کہ زمین اتنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوئی حتی کہ تم اپنے وجود کوبھی برداشت نہیں کرپا رہے تھے اور تمہیں یقین ہوا کہ میرے سوا تیری کوئی پناہ گاہ نہيں ہے، پس میں واپس تمہاری طرف لوٹ کے آیا تا کہ تم بھی ہماری طرف لوٹ آؤ کہ میں لوٹ کر آنے میں مہربان ترین ہوں۔قُلْ مَن يُنَجِّيكُم مِّن ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً لَّئِنْ أَنجَانَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ ٭ قُلِ اللّهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ أَنتُمْ تُشْرِكُونَ۔ (سورہ انعام آیت 63 و 64)جب تم نے اندھیرے میں تم نے گریہ و زاری کرکے مجھے صدا دی کہ حتی اگر میں تمہیں چھوڑ بھی دوں پھر بھی میرے پاس رہوگے تو میں نے تمہیں غم و اندوہ سے چھڑایا لیکن تم نے پھر بھی دوسروں کو اپنے عشق و محبت میں میرے ساتھ شریک کردیا۔ وَإِذَآ أَنْعَمْنَا عَلَى الإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَى بِجَانِبِهِ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَؤُوسًا۔ (سورہ اسراء آیت 83)یہ تمہاری پرانی عادت رہی ہے کہ جب میں نے جب بھی تمہیں خوش کردیا ہے تم نے مجھ سے منہ موڑ لیا ہے اور جب بھی تمہیں کسی دشواری نے آلیا ہے تو تم مجھ سے ناامید ہوگئے ہو۔وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ٭ الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ۔ (سورہ انشراح آیات 2 و 3)کیا میں نے تمہاری پشت سے وہ بوجھ نہيں اٹھایا جو تمہاری کمر کو توڑ رہا تھا؟لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُواْ اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ إِنِّيَ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ۔ (سورہ اعراف آیت 59)کیا میرے بغیر بھی کوئی خدا ہے جس نے تمہارے لئے خدائی کی ہو؟ فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ۔ (سورہ تکویر آیت 26)پس تم جا کہاں رہے ہو؟فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ۔ (سورہ مرسلات آیت 50)میری اس بات کے بعد تم کس بات پر ایمان لانا چاہتے ہو؟يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ۔ (سورہ انفطار آیت 6)کونسی چیز، میری بخشندگی کے سوا، باعث ہو کہ تم جب مجھے دیکھتے ہو مغرور ہوجاتے ہو؟!اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاء كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ (سورہ روم آیت 48)تمہیں یاد ہے؟ میں وہی ہوں جو ہوائیں بھیجتا ہوں تا وہ آسمان میں بادلوں کو بچھا دیں، اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے اور تہ بہ تہ کردیتا ہوں تا کہ بارش کا کوئی قطرہ ان کے بیچ سے نکلے اور میرے ارادے سے وہ قطرہ تمہارے اوپر گرے صرف اس لئے کہ تم ایک مسکراہٹ پھیلادو اپنے ہونٹوں پر! اور یہ ایسی صورت میں تھا کہ وہ قطرہ تم پر گرنے سے قبل تم پر مکمل ناامید چھائی ہوئی تھی!۔ وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ۔ (سورہ انعام آیت 60)میں وہی ہوں کہ جانتا ہوں کہ ایک دن میں تمہاری روح پر کتنے زخم لگتے ہیں اور رات کو میں تمہاری روح مکمل طور پر لے لیتا ہوں تا کہ میں اس کو سکون عطا کروں اور اگلے دن میں اس کو دوبارہ زندگی کے میدان میں اترنے کا حوصلہ دیتا ہوں اور یہ سلسلہ میں تمہاری موت کے لمحے تک جاری رکھتا ہوں جس کے بعد تم میرے پاس ہی لوٹ کر آتے ہوں۔ الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ (سورہ قریش آیت 3)میں وہی ہوں کہ جب تم خوفزدہ ہوجاتے ہو تو میں تمہيں امن اور پناہ دیتا ہوں۔ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً ٭ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي ٭ وَادْخُلِي جَنَّتِي۔ (سورہ فجر آيات 28 تا 30)لوٹ کے آؤ، مطمئن ہوجاؤ میرے پاس آؤ تا کہ ایک بار پھر میں اور تم ساتھ رہیں۔يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (سورہ مائدہ آیت 54)آؤ میرے پاس تا کہ ایک بار پھر مل کر ایک دوسرے محبت کرنے کا تجربہ کریں۔۔۔۔۔۔
/110