ابنا: نئي دہلی میں سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ میں گردوارے میں ایک امریکی شہری کی فائرنگ کی مذمت کی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
اس سے قبل ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے امریکہ میں سکھوں کے گردوارے پر حملے کی مذمت کی تھی۔ امریکہ میں پانچ سے سات لاکھ سکھ بستے ہیں۔ یاد رہے ایک امریکی شہری نے شہر ویسکانسن میں واقع سکھ گردوارے میں گھس کر عبادت میں مشغول سکھوں پر اندھا دھند گولی چلا دی تھی جس میں سات سکھ ہلاک اور تیس زخمی ہوئے تھے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ امریکہ میں وقفے وقفے سے پبلک مقامات پر قتل عام کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اس سے چند دنوں قبل ایک امریکی طالب علم نے ایک سینما میں ہینڈگرینیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں دسیوں افراد ہلاک اور زحمی ہوئے تھے۔ امریکہ میں اس طرح کے واقعات کا سبب مادی ثقافت اور الہی اقدار سے دوری بتائي گئي ہے۔
.......
/169