ابنا: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی پولیس نے آج اعلان کیا کہ ایک جانور پر نصب بم کے دھماکے میں غور صوبہ کے ضلع "چارسدہ" کے پولیس سربراہ "گل احمد" ہلاک اور انکے دو ساتھی زخمی ہوگئے –رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے بم کو ایک گدھا پر نصب کرکے چار سدہ پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے آج صبح اس کا دھماکہ کیا –غور صوبے کے پولیس سربراہ دلاور شاہ نے اس حملے میں طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے تا ہم طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے -......./169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334873
افغانستان کی پولیس نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے نئے طرز پردھماکہ کرنے کی خبر دی ہے –