ابنا: پوليس کے مطابق تھانہ پاک کالوني کي حدود ميں واقع جہاں آباد کے علاقے ميں مبينہ طور دو جرائم پيشہ گروہوں کے ارکان ميں مسلح تصادم ہوا،جس کے بعد ہونے والي فائرنگ کے نتيجے ميں دوافراد ہلاک ہوگئے،پوليس کے مطابق مقتولين ميں سے دو کي شناخت لياقت ولد عباس اور علي احمد ولد رحيم داد کے نام سے ہوئي ہے،واقعے کے بعد علاقے ميں صورتحال کشيدہ ہے اور پوليس اور رينجرز کي اضافي نفري کو تعينات کيا گيا ہے،پوليس کا دعوي ہے کہ ملزمان کا تعلق گينگ وار سے تھا، مقتولين کي لاشوں کو پوليس کاروائي کے لئے سول اسپتال منتقل کيا گيا ہے،جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے ميں ڈينٹل کالج کے قريب نالے سے ايک شخص کي لاش ملي،پوليس کے مطابق مقتول کي في الحال شناخت نہيں ہوسکي ہے.
.......
/169