4 اگست 2012 - 19:30

مرکزی دفتر العارف ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والے حالات براہ راست پاکستان پر اثر انداز ہوں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھیں۔

ابنا: متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے حیدر عباس رضوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ امین شہیدی سے ملاقات کی اور گول میز کانفرنس کی دعوت دی، وفد میں طیب حسین، زاہد ملک، سرفراز نواز اور منیر انجم شامل تھے، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی، سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے.

.......

/169