4 اگست 2012 - 19:30

افغانستان میں اکیس طالبان کوگرفتارکرلیاگیاہے.

ابنا: افغان وزارت داخلہ نے آج ایک بیان میں کہاہےکہ افغان فوج کی کاروائیوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اکیس طالبان کوہلاک کیاگیاہے جبکہ ان کےپاس سےبھاری مقدارميں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے۔افغان وزارت داخلہ کی رپورٹ کےمطابق افغان فوج اس وقت کاپیسا، قندھار، ہرات اورفراہ میں فوجی آپریشن کررہی ہے۔اس رپورٹ میں افغان فوج کوپہنچنےوالےنقصانات کی جانب کوئی اشارہ نہيں کیاگیاہے۔طالبان ترجمان نےاس سلسلےمیں ابھی کوئی ردعمل ظاہرنہيں کیاہے۔ دوسری طرف طالبان کےترجمان قاری یوسف احمدی نے جنوبی افغانستان میں چارامریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔قاری یوسف احمدی نے ریڈیوتہران کی پشتوسروس کوانٹرویودیتےہوئےدعوی کیاکہ شہرقندھار کےکاریزباغ کےعلاقےمیں آج صبح غیرملکی فوجیوں کےایک ٹینک پربارودی سرنگ کےحملےمیں اس پرسوارچار افراد ہلاک ہوگئے۔

.......

/169