3 اگست 2012 - 19:30

شامي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں ميں بحالي امن کي کوشش جاري رکھتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے۔

ابنا: شامي فوج کا کہنا ہے کہ سب سے شديد لڑائي حلب شہر ميں ہوئي جہاں فوج نے ريڈيوں اور ٹيلي ويژن کي عمارت پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کي کوشش ناکام بنادي۔اس دوران ہونے والي جھڑپوں ميں متعدد دہشتگرودوں کو ہلاک کرديا گيا- تازہ ترين خبروں ميں کہا گيا ہے کہ  دہشتگردوں نے سرکاري ٹيلي ويژن کے معروف اينکر محمد سعيد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرديا  ہے۔ دہشتگردوں نے ایران کےالعالم ٹیلی ویژن کےبیورو چیف حسین مرتضی اور پریس ٹی وی کے مقامی رپورٹر کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔سرکاري خبررساں ايجنسي سانا نے بتايا ہے کہ شامي فوج نے حلب کے مغربي علاقے ميں بھي دہشتگردوں کو زبردست نقصان پہنچايا ہے۔ خبررساں ايجنسي کے مطابق فوج نے عام شہريوں کي بہت بڑي تعداد کو محفوظ مقام پر منتقل کرديا ہے اور اب وہ دہشتگردوں کے خلاف فيصلہ کن کاروائي کي تياري کر رہي ہے۔شامي سيکورٹي فورس نے حما شہر ميں بھي آپريشن جاري رکھتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے۔شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور شامي حکومت کا کہنا ہے کہ  غير ملکي حمايت يافتہ شرپسند عناصر ملک کو غير مستحکم کرنے کے لئے عام شہريوں اور سيکورٹي فورس پر حملے کر رہے ہیں۔

.......

/169