2 اگست 2012 - 19:30

سعودي عرب کے سيکورٹي اہلکاروں اور پوليس کے ذريعے مشرقي علاقوں کے مظاہرين پر تشدد کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ مشرقي علاقوں ميں جو لوگ اپنے جائز اور بنيادي حق کا مطالبہ کررہے ہيں سعودي عرب کي سيکورٹي فورس انہيں بري طرح کچل رہي ہے۔ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے حاليہ دنوں ميں عام شہريوں کي گرفتاري کا سلسلہ ايک بار پھر تيز کرديا ہے اور قطيف اور عواميہ شہروں  سے بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کيا ہے۔ان دونوں شہروں کے باشندے آئے دن احتجاجي مظاہرے کرکے مذہبي شيخ نمر باقر نمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کررہے ہيں جنھيں گذشتہ آٹھ جولائي کو سيکورٹي فورس نے گولي مار کرزخمي اور پھر گرفتار کرليا تھا۔
سعودي عرب کے عوام اپنے مظاہروں ميں مسلسل اس بات کا مطالبہ کررہے ہيں کہ آل سعود خاندان کو اب اقتدار عوام کے حوالے کردينا چاہئے۔ سعودي عرب سے موصولہ خبروں کےمطابق سيکورٹي اہلکار مظاہرين پر براہ راست فائرنگ کرتے ہيں اور ان پر آنسو گيس کا استعمال کرتے ہيں۔
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے رہائشي مکانات پر حملہ کرکے لوگوں کو گرفتار کرلينا سعودي حکومت کے کارندوں کامعمول بن گيا ہے ليکن سعودي عوام کا بھي کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے۔

.......

/169