ابنا: فلسطيني خبررساں ايجنسي کے مطابق اسرائيلي فوجيوں نے بدھ کي صبح ٹينکوں اور بلڈوزروں کي مدد سے غزہ پٹي ميں واقع البريج اور مغازي کيمپوں پر حملہ کرديا - رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ اسرائيلي فوجيوں نے فلسطيني علاقوں پر فائرنگ کي اور بلڈوزروں کي مدد سے مٹي کي روکاوٹين بنانے کي کوشش۔اس موقع پر مشرقي ٹاون القرار کي چيک پوسٹوں پر تعينات اسرائيلي فوجي مسلسل فلسطينيوں کے رہائشي مکانات کو فائرنگ کا نشانہ بناتے رہے۔اسرائيلي فوجيوں نے فلسطينيوں کي زرعي اراضي پر حملے اور کھڑي فصلوں کو نقصان پہنچانا اپنا معمول بنا رکھا ہے۔اسرائيل فوجيوں نے گزشتہ روز نبي صالح نامي علاقے ميں فلسطينيوں کي زرعي زمين پر حملہ کرکے درختوں کو آگ لگادي تھی۔
.......
/169