1 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کل رات ہونیوالے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوگئے.

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے راوي روڈ فروٹ منڈي ميں گذشتہ شب يکے بعد ديگرے ہونیوالے  دو دھماکوں ميں ابتدائی طور پر 23افراد زخمي ہوگئے جن میں دو زخمي اسپتال ميں دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر زخميوں کي حالت بھی تشويشناک بتائی جاتی ہے – پولیس نے دھماکوں کے مقام کے ساتھ پورے لاہور شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے اور شھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔فروٹ منڈی میں ہونے والے بم دھماکوں میں سے ایک بم ، ریڑھی کے نیچے جبکہ دوسرا بم ، فروٹ منڈی کی پارکنگ سٹینڈ میں ہی نصب کیا گیا تھا -آئی جی پنجاب حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملتان میں مارے گئے دہشت گردوں کا ردعمل لگتا ہے - انکا کہنا تھا کہ لاہور کی سیکیورٹی پہلے ہی الرٹ کر دی گئی تھی تاہم یہ افسوسناک واقعہ رونما ہو گیا-

.......

/169