ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی اور پشاور میں لڑکوں کے تین پرائمری سکول دھماکے سے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں منگل کی رات نامعلوم افراد نے لڑکوں کے دو پرائمری سکول جبکہ پشاور کے علاقے بڈہ بیر میں ایک پرائمری سکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے تحصیل صافی کے علاقے خزینہ میں ایک دوسرے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر دونوں سکولوں میں دو، دو دھماکے کر کے پوری عمارت اور چار دیواری کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اس کے علاوہ پشاور کے نواحی علاقے بڈہ بیر میں منگل اور پیر کی درمیانی رات مُسلح شدت پسندوں نے ایک پرائمری سکول میں دھماکہ کیا جس سے سکول کے تمام کمرے زمین بوس ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
.......
/169